53

عمران علی مانی کے پہلے کور سونگ ” بارش ” کا خوبصورت ویڈیو ریلیزکردیا گیا .

موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے اور اگر موسیقی خوبصورت اور رومانوی ہو تو اس کو تندرست غذا کہا جانا غلط نہیں ہوگا .ویسے تو ہمارے ملک پاکستان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اسی تندرست غذا والے مقولے کو مدنظر رکھتے ہوئے معروف گلوکار عمران علی
مانی نے اپنے پہلے کور سونگ “بارش” کا خوبصورت ویڈیو پچھلے دنوں ریلیز کیا .
اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے علی مانی نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں پاکستان اور پاکستان سے باھر بھی میوزیکل شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں . “بارش “سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس گانے پر وہ کافی عرصے سےکام کر رہے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ اسکی موسیقی اور عکس بندی کچھ مختلف اور رومانوی ہو اور اس کے لیے عقیل احمد سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا .
عقیل احمد جی ہاں آپنے سہی پہچانا Sing with Aqeel والے عقیل.
( Sing with Aqeel ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں نئے آنے والے ٹیلینٹ کو دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے صرف اور صرف ان کی صالحیتوں کی بنیاد پہ )
گانے میں گٹار اور پیانو کا استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا ہے اور یہ لوگ اپنی اس کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں اس کا جواب تو آپ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر ہی دے سکتے ہیں
اردو قاصد امید کرتا ہے کہ آپکا ویڈیو سب کو پسند آئے اور آپ اسی طرح خوبصورت موسیقی ترتیب دیتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں