سوشل میڈیا اور جدید مواصلاتی سہولتوں نے جہاں ہماری زندگی آسان بنا دی ہے وہیں ہم تحقیق اور تصدیق کے مراحل سے دور ہوتے جا رہے ہیں. سوشل میڈیا اور وٹس ایپ پر طرح طرح کے پیغامات کو بغیر تصدیق کیے فارورڈ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں.
علامہ اقبال کے نام جعلی اشعار منسوب کرنے کا سلسلہ تو جاری رہتا ہی ہے اور اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل میںنے اپنی تحریر میں اس کا ذکر بھی کیا تھا. افسوس کی بات یہ ہے کہ اب یہ سلسلہ ان کی آواز تک آ پہنچا ہے. اس مجھے وٹس ایپ پر ایک مسج کے ساتھ ایک آڈیو کلپ اس دوست نے بھیجا. جس کے مطابق یہ آواز جس کا لنک میں شیئر کر رہا ہوں علامہ اقبال کی ہے اور یہ ریڈیو پاکسان کے رکارڈ میںموجود ہے.
حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک کبھی اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی چینل یا ریڈیو پر یہ چلایا گیا ہے. مان بھی لیجئے کے یہ آواز علامہ اقبال کی ہے تو اس کی تصدیق بہر حال ضروری ہے.
علامہ کے نام جعلی اشعار اور اب ان کی آواز کے ساتھ مزاق، شاید اب ہمارے پاس ان معاملات کو دیکھنے کا وقت ہی نہیں ہے.
