نیشنل بُک فاونڈیشن کی طرف سے 6 تا 9 اپریل 2018 کوپر عزم اور پروقار انداز میںچار روزہ عظیم الشان قومی کتاب میلہ، پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہو رہا ہے. اس چار روزہ کتاب میلے میںکتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں. دیارِغیر میں مقیم پاکستانی اہلِ قلم کی کتابیں اس میلہ میں دستیاب ہوں گی. بچوں کے لیے اسلامی معلومات پر لکھی گئی ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں بھی اس میلے میںدستیاب ہوگی.
یہ بھی پڑھیں:
این بی ایف کا اسلام آباد میںمنعقد کیا جانے والا یہ سالانہ قومی کتاب میلہ اب ایک مستقل قومی تہوار کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس کا شائقین کتب شدت سے انتظار کرتے ہیں.