چلو کچھ دنوں کے لیے دنیا چھوڑ دیتے ہیں ” فراز ”
سنا ہے لوگ بہت یاد کرتے ہیں چلے جانے کے بعد ،
سویڈن کے مشہور صحافی اور ہر دل عزیز شخصیت عزیز خان اب ہم میں نہیں رہے – مرحوم کافی عرصے سے پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا ہونےکی وجہ سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرے علاج تھے –
مرحوم بیس سال قبل “سفیر” کے نام سے اسٹاک ہوم سے ایک اخبار بھی نکا لا کرتے تھے جو کہ کافی مقبولیت کا حامل رہا ہے – اپنی سخن فہمی اور سخن نوازی کی وجہ سے محفلوں کی جان ہوا کرتے تھے اچھا کلام پڑھنا اور سنا انکے محبوب مشغلے تھے ایشین اردو سوسائٹی کے سرگرم رکن بھی رہے
ہماری دعا ہے کے پروردگار مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آمین