35

عدنان جمیل کی شاندار گریجویشن پارٹی

سویڈن کے مشہور و معروف اردو شاعر جناب جمیل احسن صاحب نے اپنے بیٹے عدنان جمیل کی گریجویشن پارٹی اور سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا. تقریب کا باقاعدہ آغاز جناب خالد فاروق صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے ایک منقبت بھی پڑھی. جناب راتق ایمینول نے عدنان جمیل کو مبارکباد پیش کی اور انگریزی میں مختصر خطاب کیا. ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے محرم الحرام کے حوالے سے بہترین تقریر کی جو لوگوں نے بے حد پسند کی اور آخر میں سفیرپاکستان جناب طارق ضمیر صاحب نے جمیل احسن کو ان کے بیٹے کی گریجوشن پر مبارکباد دی. جس طرح جمیل احسن صاحب اور ان کی اہلیہ نے عدنان کی تربیت کی ہے وہ قابل ذکر ہے.
تقریب میں عشائیے کا انتظام بھی کیا گیا تھا جسے تمام مہمانوں نے بےحد پسند کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں