ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کو اورسیز پاکستانیز ایڈوائیزری کونسل کا ممبر متخب ہونے پر پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ سویڈن کی معروف شخصیت، صحافی اور کالم نگار جناب عارف کسانہ کو پاکستان اورسیز فاؤنڈیشن POFکی جانب سے اور سیز ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک ہوم میں واقع پاکستانی ریسٹورانٹ چلی مصالہ میں سفیر پاکستان جناب احمد حسین نے عارف کسانہ صاحب کا POF ممبر منتخب ہونے کا بقاعدہ اعلان کیا اور عرفان احمد صاحب نے نوٹیفیشن جاری کیا۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے شہزاد انصاری اور محفل میں موجود تمام حضرات نے جناب عارف کسانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عارف کسانہ سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل سیاسی اور مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر حکومت تک پہنچائیں گے۔
20