Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
43

عارف محمود کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں شائع کردی گئی

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد نے سویڈن میں مقیم کالم نگار اور صحافی عارف محمود کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں شائع کردی ہے اور یہ پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی۔ بچوں کے لیے اسلامی معلومات پر مبنی یہ کتاب اپنی نوعیت کا ایک منفر د اضافہ ہے جس میں بچوں کو دین اسلام کی اہم اور بنیادی معلومات، مذہبی احکامات اور اسلامی تاریخ کی معلومات بہت دلچسپ اور خوبصورت انداز میں دی گئی ہیں۔اسے بچوں کی تربیت اور دینی فہم سے روشناس کرانے کا ایک نیا قابل فہم طریق بھی کہا جاسکتا ہے۔یہ کوئی عام اور روایتی کہانیوں کی کتاب نہیں بلکہ نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں میں اسلام کے بارے میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات کو دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت لکھا گیاہے۔ بچوں کے ان سوالوں کا قرآن حکیم اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں دلائل کے ساتھ جوابات کو اس دلکش انداز کو صرف بچوں نے ہی نہیں بلکہ بڑوں نے بھی بہت پسند کیا ہے۔اس کتاب سے نوجوان نسل کو دین اسلام کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا اور اسلام کے بنیادی قوانین کو عمدگی سے سمجھ سکیں گے۔ یہ کتاب والدین کے لئے بھی اہم ہے جسے پڑھ کر وہ اپنے بچوں کے اسلام کے بارے میں بہت سے سوالوں کے جواب دے سکیں گے۔نہایت آسان اور سہل زبان ہونے کی وجہ سے تعلیمی ادارے اسے بچوں کی تدریس کے لئے بھی استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں