ترکی نے اس سال ۹۷ واں یوم فتح منایا۔ اندلو ایجینسی کے مطابق ۱۹۲۲ میں یونان اور ترک فوج کے درمیان دملوپینار کے مقام پر آخری جنگ ہوئی جس میں ترک فوج نے یونانی فوج کو شکست دی۔ اس دن کو ترکی اور دنیا بھر کے ترک سفارتخانے پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں-
یوم فتح یعنی ظفر بایرام ترکی کی جنگ آزادی کی آخری اور سب سے فیصلہ کن لڑائیوں میں سے ایک لڑائی ہے- دملوپنر کی لڑائی کے خاتمے نے اناطولیہ میں یونانی موجودگی کے خاتمے کی شروعات کی۔
یوم فتح 30 اگست کو ترکی کی جنگ آزادی میں دملوپنر کی لڑائی میں فتح کی یاد میں منائی جاتی ہے- پہلی بار 30 اگست 1923 کو منایا گیا۔ اتاترک نے اس میں نمایاں کردار ادا کیا-