• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
ہفتہ, 27 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

صرف 10 منٹ میں ہارٹ اٹیک کی تصدیق کرنے والا ٹیسٹ

ایکسپریس اردو by ایکسپریس اردو
28 اگست, 2020
0 0
0
0
SHARES
11
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں
اسرائیلی ماہرین نے دل کے دورے کے لیے لعاب پر مشتمل ٹیسٹ بنایا ہے جو 10 منٹ میں نتائج فراہم کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

اسرائیلی ماہرین نے دل کے دورے کے لیے لعاب پر مشتمل ٹیسٹ بنایا ہے جو 10 منٹ میں نتائج فراہم کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

تل ابیب: دل کے دورے کی جانچ کے لیے اب تک جو ٹیسٹ مؤثر ترین ہے اس میں خون کے اندر خاص قسم کے پروٹین ٹروپونن کی مقدار کو دیکھا جاتا ہے۔ لیکن اس میں بہت وقت ( ایک سے چار گھنٹے) لگتا ہے۔ لیکن اب فوری طور پر صرف لعاب دہن کے ٹیسٹ سے دل کے دورے کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

اس انوکھے ٹیسٹ کی تفصیلات یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی کانفرنس میں پیش کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لعاب کے ٹیسٹ کی بدولت صرف 10 منٹ میں نتائج سامنے آجاتے ہیں۔ اس کے لیے مریض کو صرف ٹیسٹ ٹیوب میں اپنا لعاب دہن دینا ہوگا اور فوری نتیجہ سامنے آجائے گا۔

اسرائیل میں واقع سوروکا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر روئے ویسٹرخ اور ان کے ساتھیوں نے یہ ٹیسٹ وضع کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹیسٹ اسپتال لے جانے سے قبل گھر میں بھی کرنا ممکن ہوگا جیسے سینے میں درد یا دیگر ابتدائی علامات کے بعد انجام دیا جاسکتا ہے۔

دل کے دورے فوری توجہ چاہتے ہیں کیونکہ اس میں خون کی بند شریانوں میں خون کی رسائی فراہم کرنا ہوتی ہے یا پھر ای سی جی کے بعد دل کو بحال رکھنے کے کئی طریقے اپنانے ہوتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ دل کے دورے میں دل کے پٹھے متاثر ہوتے ہی ایک خاص پروٹین ’ٹروپونِن‘ خارج کرتے ہیں۔ لیکن خون میں اس کی تشخیص میں خاصا وقت لگ جاتا ہے۔

اس کے لیے  ڈاکٹر روئے ویسٹرخ اور ان کے ساتھیوں نے پہلے تھوک میں اس پروٹین کو جاننے کی کوشش کی لیکن اس کی پروسیسنگ کے لیے خاص طریقہ کار کی ضرورت تھی جس پر محنت کی گئی۔

بعد ازاں ، ابتدائی تجربے میں 32 ایسے مریضوں کو لیا گیا جن کا خون میں ٹروپوننِ مثبت تھا یعنی انہیں دل کا دورہ پڑچکا تھا۔ اسی کے ساتھ 13 مکمل صحتمند افراد کو بھی شامل کیا گیا۔ تمام افراد کو اپنا لعاب دہن کا نمونہ دینے کو کہا گیا ۔ اب نصف نمونوں کو پروسیس کیا گیا اور بقیہ آدھے کو قدرتی حالت میں ہی رہنے دیا گیا۔

اس کےبعد پروسیس اور غیرپروسیس نمونوں میں ٹروپونِن کو تلاش کیا گیا۔ پھران کا موازنہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے بھی کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ پروسیس شدہ نمونوں کی 84 فیصد درستگی سے ٹروپونن موجود تھا۔ اس طرح تھوک کے ٹیسٹ کی افادیت 100 میں سے 84 فیصد تک سامنے آئی ہے جو ایک غیرمعمولی بات ہے۔

اگلے مرحلے میں اس ٹیسٹ کو مزید کئی افراد پر آزمایا جائے گا تاکہ اس افادیت کا اندازہ کیا جاسکے۔ توقع ہے کہ اگلے چند برس میں یہ باقاعدہ کمرشل ٹٰیسٹ کی جگہ لے سکے گا اور اس سے کئی افراد کی جان بچانا ممکن ہوگا۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

سویڈن میں لگ بھگ 4،000 افراد نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ سے غلط، مثبت نتائج حاصل کیے ہیں

Next Post

دبئی میں شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

ایکسپریس اردو

ایکسپریس اردو

Next Post

دبئی میں شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.