43

صحت مند غزا — ایک اچھی طرز زندگی – قسط نمبر 3 حجم 2

: p.h ویلیو

. phکا مطلب ہائیڈروجن کی طاقت ہے. اسکی مقدار جسم میں موجود مائع اور اس کےریشے کی تیزابیت اور قلمی صفت کا تعین کرتی ہے . p.H پیمانہ ۱ سے 14 تک ہوتا ہے. ہمارا مثالی پی ایچ   7.30  سے 7.45 کے لگ بھگ ہونا چاہیے . اگر جسم کا پی ایچ 7 سے کم ہو گا تو وہ تیزابی ہو گا جبکہ 7 سے زیادہ ہو گا تو ا  لکلائن   اور اگر 7 ہو گا تو وہ غیر جانبدار ( neutral ) ہو گا .

p.hکے توازن کے بگڑنے کی سب سے عام قسم تیزابیت کا بڑھاؤ ہے. اِس سے بہت سے صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں اور جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے .

ہمارے جسم کا پی ایچ تیزابی کس وجہ سے ہوتا ہے ؟ اسکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر سب سے عام وجہ ہمارا طرزِ زندگی ہے .

آپکی خوراک کیسی ہے ؟ کیا آپ صرف گوشت کھاتے ہیں اور پھل اور سبزی سےگریزاں ہیں ؟ آپکا دن کیسا ہوتا ہے ؟      کیا آپ ذہنی دباؤ ، anxiety اور نا ختم ہونے والی خواہشات میں گھرے ہوئے ہیں؟ 

آپ سانس کیسے لیتے ہیں ؟

کوئی بھی ایسا امر جس سے آپ کے خلیووں کو آکسِیجَن نہ ملے یا آپ کو ضروری غذائی اجزاء نہ ملے آپکی صحت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے . اِس چیز سےنبردآزما ہونے کے لیے انسانی جسم کا اپنا ایک دفاعی نظام ہوتا ہے جس میں وہ اپنے ا  لکلائن ذخیرے کی مدد سے تیزابی .p.H کا مقابلہ کرتا ہے.

اِس کے لیے ہمیں ا  لکلائن سے بھرپور غذا لینی چاہیے تاکہ ہمارے جسم میں ا  لکلائن کا ذخیرہ  موجود رہے.

تیزابی خوراک سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس سے ہمارے جسم کا پی ایچ توازن متاثر ہوتا ہے اور ہمارے جسم کا مدافعتی نظام خراب ہو سکتا ہے. 

ضروری ہے کہ جسمانی   p.h  کو بر قرار رکھا جائے  تاکہ صحت قائم رہے. جب جسم کا اندرونی p.H تیزابی ہوتی ہے تو بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے اور ہمارا جسم ا  لکلائن ذخیرے سے اسکا مقابلہ کرتا ہے۔

اگر آپ کے جسم میں ا  لکلائن ذخیرہ کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکا جسم کمزور ہے . اِس لیے آپ کو اپنے اندرونی  .p.H اور ا  لکلائن ذخیرے کو متوازن رکھنا ہو گا.

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ۹۰ فیصد آبادی تیزابی دمویت ( acidios ) کا شکار صرف اپنی روزمرہ کی خوراک کی وجہ سے ہے .

یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ آج کل ہم جو خوراک استعمال کرتے ہیں  وہ    تیزابیت بڑھاتی ہے . انڈا اور گوشت اس کی مثال ہے . اِس کے برعکس ہم سبزی بہت کم کھاتے ہیں جو کہ   ا  لکلائن بناتی ہے .

ہم پروسسڈ خوراک جیسا کہ چینی اور میدہ لیتے ہیں اور کیفین اور کاربونیٹٹد مشروبات کا بھی بہت استعمال کرتے ہیں .

نئی داوئیوں اور مصنوعی شکر ( artificial sweeteners ) کا بھی آج کل کی اس افسوسناک صورتحال میں بہت اہم کردار ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت  نقصان دہ ہیں کیونکہ یہ pH کے توازن کو بگاڑتی ہیں ۔ کچھ تعجب نہیں کہ آج کل کے اس ترقی یافتہ دور میں ہم بیمار پڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں