بڑھے ہوئے تیزابی دمویت ( acidios ) کے اثرات:
تیزابی دمویت ( acidios ) جسم کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے اور اِس سے بہت سی جسمانی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں جیسا کہ
– کمزور ہڈیاں ( osteoporosis )
– دائمی تھکن
–موڈ کا اچانک تبدیل ہونا
– نظامِ ہضم کی خرابی
– پیشاب کی نالی کی خرابی جیسے کہ گردے کی پتھری
–وزن کا بڑھنا ، موٹاپا اور diabetes .
– کمزور نظامِ جسم اور وزن کا کم نہ ہونا
–دائمی سوزش
– ہائی بلڈ پریشر
– کمزور مدافعتی نظام
-yeast / فنگس کا حد سے زیادہ بڑھنا
– lactate کا جمع ہونا جس سے پٹھوں میں درد ہوتا ہے
–جوڑوں کا درد
اِس کو کیسے ٹھیک کیا جائے ؟یہ اچھا سوال ہے۔ اس کا سب سے آسان حَل ہے کہ اپنا طرزِ زندگی بہتر کریں اور اور اچھی غزا کا انتخاب کریں.
رُول آف تھمب (rule of thumb) ہے کہ خوراک کا 60 فیصد حصہ الکلائن پر مشتمل ہو اور باقی 40 فیصد تیزابی ہو . مثال کے طور پر اگر آپ کے جسم میں تیزابیت بڑھ گئی ہے تو ایسے میں ہمیں چایہے کہ ہم 60 فیصد سے زیادہ الکلائن خوراک کھائیں تاکہ جسمانی pH کا توازن سہی رہے .
ا لکلائن کھانوں میں زیادہ تر پھل اور ہری سبزیاں آتی ہیں اور تیزابی کھانوں میں گوشت ، مچھلی ، سویا دودھ ، کافی ، اناج ، میوے ، پاستا اور توانائی کے مشروبات شامل ہیں۔