صحت بخش خوراک چاق و چوبند جسم کے لیے بہت ضروری ہے . یہ اتنا مشکل عمل نہیں ہے جتنا کے لوگ اس کو سمجھتے ہیں .ہم جو كھانا کھاتے ہیں وہ نہ صرف ہمارے جسم کو توانائی بخشتا ہے بلکہ اس کا اثر ہماری روزمرہ کی زندگی پر بھی ہوتا ہے. ہماری صحت اور زندگی اِس چیز سے متاثر ہوتے ہیں کے ہم کس قسم کی خوراک کھاتے ہیں . یہ خوراک کا چناو ہماری ذہنی صحت اور رویئے دونوں پر اثر انداز ہوتا ہے
صحت بخش اور مُتناسب خوراک کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ صرف گاجر کا جوس ، کچی سبزیاں یا پِھر دانے کھائیں.بلکہ سب اشیاء سہی تناسب و مقدار میں کھائیں تاکہ آپ کے جسم میں کسی بھی غذائ اجزاء کی کمی نہ ہو اور جسم طاقتور رہے