27

صحت مند غزا — ایک اچھی طرز زندگی – قسط نمبر 2

صحت مند خوراک کے فوائد:

ہمیں صحت مند خوراک کیوں کھانی چایہے ؟ جب تک ہمیں وجہ معلوم نہیں ہوگی ہم اچھی اور صحت مند خوراک کیسے کھائیں گے. میں آپ کو بتاتا ہوں

اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور اس کو بڑھانے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک لینا سب سے ضروری ہے . آپ کس قسم کا اور کتنی مقدار میں کھانا کھاتے ہیں یہ سب عناصر آپ کے جسم کے نظام پر گہرا اثر ڈالتے ہیں . اگر آپ صحت مند خوراک لیں گے تو اس کا آپ پر اچھا اثر پڑے گا اور آپ خود اِس چیز کو محسوس کریں گے . نتیجتاً آپ کا جسم بہترین طریقے سے کام کرے گا

وہ لوگ جو کہ بہت مصروف رہتے ہیں یا پِھر جلد تھک جاتے ہیں یا بیمار ہو جاتے ہیں وہ اِس چیز کو سہی طور پر محسوس کر سکتے ہیں کہ جب وہ متوازن غذا کا استعمال کریں گے تو انکا جسم پوری استعداد کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔

اِس بات کو بہت سارے لوگوں نے تسلیم کیا ہے کہ اگر صحت کے ان پہلو ٔوں پر وہ توجہ دیں جن کو اپنے قابو میں کیا جا سکتا ہے تو انکا معیارِ زندگی بہتر سے بہترین ہو سکتا ہے۔

جیسے جیسے صحت مند خوراک کو زندگی میں شامل کرتے جائیں گے ویسےویسے آپ کی صحت پر فرق نمایاں ہوتا جائے گا اور اگر ورزش کو بھی ساتھ ملا لیا جائے تو فرق زیادہ واضح ہو گا . اِس طرح آپ چست و توانا رہیں گے اور اپنے تمام کام بآسانی انجام دے سکتے ہیں . صحت مند خوراک سے آپ بہت ساری مہلک بیماریوں سے ممکنا حد تک بچ سکتے ہیں مثلاً دِل کا عارضہ ، کینسر کی چند اقسام ،ڈئیبیٹیز، آسٹیوپوروسس۔

جہاں آپ اچھی خوراک کے باعث اپنے ذہنی اور جسمانی کام بخوبی انجام دے پائیں گے وہیں آپ فلو اور نزلے سے بھی نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔

اچھی خوراک کا استعمال اور بلوغیت کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟

صحت مند طرزِ زندگی جس میں صحت مند خوراک اور ورزش شامل ہے اسے اپنانے سے آپ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے تقاضوں سے اچھی طرح نپٹ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں جیسی طاقت بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

صحت مند زندگی کی بنیاد درج ذیل ہے

– مختلف قسم کے غذائیت سے بھرپور کھانے کھائیں۔

– متوازن خوراک کا استعمال کریں۔

– کم مقدار میں کھائیں.

ان پر عمل کرنے سے ہمارے جسم اور زندگی دونوں کو بہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں