38

صحت مند غزا — ایک اچھی طرز زندگی – قسط نمبر 1 حجم 4

   :مثبت سوچ کی اہمیت

انسانی سوچ اعمال پہ گہرا اثر ڈالتی ہے . آپکی سوچ آپکی نقل و حرکت کے لیے ایندھن کا کام کرتی ہے . اگر آپ اچھا سوچیں گے تو خود اچھا محسوس کریں گے .

خود کو شیشے میں دیکھ کر کہیں کہ میں خوبصورت ہوں اور اِس خوبصورتی میں اس وقت مزید نکھار آ جائے گا جب میں ایک صحت مند طرز زندگی اپناءوں گا . جب انسان اچھا دکھتا ہے تو اسکی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے . اس کے اندر آگےبڑھنے کی لگن پروان چڑھتی ہے اور وہ خوش رہتا ہے اور اسی احساس کے باعث وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ثابت قدم رہتا ہے۔

آپ جتنے صحت مند ہوں گے اتنا ہی اچھا اور معیاری کام کر سکیں گے . زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ڈائیٹنگ کا تعلق صرف وزن کم کرنے یا باڈی بِلڈنگ سے ہے . وہ یہ بات بھول گئے ہیں کہ اچھی اور متوازن خوراک ہی صحت مند زندگی کے حصول کو ممکن بناتی ہے۔

اب آپ لوگ اِس سفر پہ چل پڑے ہیں کہ کس طرح ایک اچھی اور متوازن خوراک کو زندگی کا شیعار بنایا جائے تاکہ ایک چست جسم کا حصول ممکن ہو . مشہور قول ہے ” کامیابی منزل نہیں ایک سفر ہے ” . ہم اسکو صحت کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔

جب آپ بہترین اور متوازن خوراک کے چناو کا طریقہ سیکھ جائیں گے تو آپ کا معیارِ زندگی بلند ہو گا اور آپ خوب لطف اندوز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں