73

صحت مند غزا — ایک اچھی طرز زندگی – قسط نمبر 1 حجم 3

:تندرستی ہزار نعمت ہے ‪‬‬‬‬
پرانی کہاوت ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے . یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے . ذرا سوچیے آ پ کے پاس بہت ساری دولت ، گھر والے ، اچھے دوست ، نوکری ہو مگر آپ کو کوئی خطرناک بیماری لاحق ہو جائے تو ان سب چیزوں کا کیا فائدہ.

سب بے معنی ہے . آپ کو اپنا وقت اور اپنی جمع پونجی سب ڈاکٹر کی فیس ، ہپستال کے چکروں اور داوءیوں پہ خرچ کرنا پڑے گی اور ایک مخصوص خوراک کھانی پڑے گی . نتیجتاً آپکی جسمانی اور ذہنی قوت میں کمی ہوتی جائے گی۔
کیا آپ ایسا چاہتے ہیں ؟ آپ کو ایسا کیا کرنا چاہیے کہ آپ اپنے آپ کو بیمار ہونے یا پِھر کسی موزی مرض سے بچا سکیں . کیا کوئی راسته ہے ؟ جواب ہے ہان۔

کھانے کی عادت دو طرح کی ہوتی ہیں :
1 ) وقتی مزوں کے لیے آپ غیر متوازن غزا کھائیں اور اپنی زندگی کا دورانیہ کم کر لیں۔
2 ) خوراک کے معیار کا خیال رکھیں اور ایک اچھی صحت مند زندگی گزاریں .

یہ اختیار آپ کے پاس ہے کہ آپ اپنے لیے کونسا راسته چنتے ہیں۔

اپنے آج کو کل سے زیادہ اچھا اور صحت مند بنانے کا فیصلہ آج ہی کریں۔
یہ سب کیسے کیا جائے ؟
سب سے پہیلا کام تو یہ کریں کہہ ایسے معیار مقرر کریں جو کے بآسانی پورے کئے جا سکیں . ایسے معیار جو کے آہستہ آہستہ مگر ایک مناسب رفتار کے ساتھ آپکی صحت اور طرز زندگی کو معیاری بنا سکیں۔

کیا آپ درج ذیل کام کریں گے

– میٹھائ کا استعمال کم کریں –
– صبح کو چائے / کافی پینا چھوڑ دیں۔
۔ – جنک فوڈ سے اجتناب کریں
۔ روزمرہ کی کیلوریز کو مانپیں –
آپ کے ہدف جو بھی ہوں ان کو یاد دہانی کے لیے لکھ لیں اور ان پر عمل پیرا ہوں . جب آپ ان حدوف کو حاصل کر لیں گے تو آپ کو اپنے اندر نمایاں فرق محسوس ہو گا۔
اِس سے آپکی قوت اِرادی میں بھی اضافہ ہو گا اور آپکا موڈ بھی اچھا رہے گا۔
اپنی ان نئی عادت پہ قائم رہنے کے لیے ان سے لطف اندوز ہونا لازمی ہے ورنہ آپ جلد ہی اکتا جائیں گے۔
وقتا فوقتاً اپنے آئیڈیل جسم کے بارے میں غور کرتے رہا کریں اِس سے آپ کے قوت عمل میں اضافہ ہو گا . اگر ہم ان لوگوں کو دیکھیں جن کو کھانے کی بیماریاں ہیں مثلاً
(كھانا نہ كھانا) anorexia
ضرورت سے زیادہ كھانا ) یہ لوگ سمجحتے ہیں کہ انکا جیسم خوبصورت نہیں) bulimia nervosa

anorexia
کے مریض خود کو موٹا سمجھتے ہیں حالانکہ ان کا جسم کمزور بلکہ بہت کم وزن کا ہوتا ہے . یہ ایک ذہنی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان سہی طور پر كھانا نہیں کھاتا . نتیجتاً اسکی صحت اور زندگی پر برا اثر پڑتا ہے . اِس بیماری سے انسانی جان خاطرے میں پڑ سکتی ہے . لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے اور اپنے جسم کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں