:3 اہم نکات
صحت مند خوراک کی لیے بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے جن میں اعتدال پسندی ، مختلف اقسام اور توازن بہت اہم ہیں.
سب سے بنیادی اصول یہ ہے کے انسان کو مختلف غذا ئ اجزاء اور خوراک میں اعتدال پیدا کرنا چاہیے . جیسا کی پروٹین، سبزیاں ، دودھ کی بنی ہوئی اشیاء اور دالیں زیادہ کھائے اور الکوحل ، ڈبہ بند چیزیں اور چکنائی کو کم استعمال کريں۔
جب انسان ہر طرح کا كھانا مناسب طریقے اور مقدار میں کھائے گا تو اس كے جسم کی غزا ی ضرورت با خوبی پوری ہو گی . صحت بخش خوراک سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں جیسا کے دِل کی بیماری، ہائپر ٹینشن ، شوگر کا مرض اور کینسر بھی . پروٹین ہمارے جسمانی خلیوں کو مرمت کرنے میں مدد کرتا ہے اور کاربوہائیڈرائیٹس ہمارے جسم کو طاقت دیتے ہیں . غرض یہ کی اگر ہم صحت مند کھانے کو اپنا طرز زندگی بنا لیں تو اِس سے انسان کی قوت حیات اور زندگی کے دورانیئے پر مثبت اثر پڑے گا.
یاد رہے صحت مند كھانا ایک بوجھ نہیں بلکہ ایک پَسَنْدِیدَہ طرز عمل ہونا چاہیے.
عام طور پر سب لوگ جانتے ہیں کہ ایک صحت مند جسم کے کیا فوائد ہوتے ہیں مگر لوگ اِس کے حصول اور اِس کو لمبے عرصے تک برقرار رکھنے کا طریقہ نہیں جانتے.
یہی چیز سب لوگوں کے لیے ایک معرکہ ہے . اگر ایک بار آپ نے اپنے جسم کو چاک وچوبند اور صحت مند رکھنے کے عمل یا ہنر پر مہارت حاصل کر لی تو پِھر آپ کسی بھی جسمانی ، ذہنی اور جزباتی رکاوٹ سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔
آج کل جو زیادہ تر بیماریاں دیکھنے میں آ رہی ہیں وہ اسی بات کا نتییجہ ہے کہ ہم اپنی خوراک اور طرز زندگی پر سہی توجہ نہیں دیتے اور ہمیشہ سوچتے ہیں کہ یہ میرے ساتھ کبھی نہیں ہو سکتا۔
مگر سوچیے : کتنے مریض یہ پہلے سے جان سکتے ہیں کے وہ بیمار پڑنے والے ہیں .
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب تک انسان کو اپنی بیماری کا پتہ چلتا ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے . ایک پرانی کہاوت ہے “پیرہییز علاج سے بہتر ہے ” . بہت سے لوگ ان بیماریاں سے بچ سکتے ہیں اگر ان کے پاس غذائی اجزاء اور سپلیمینٹس کا مناسب اور سہی علم ہو۔
عام فہم بات ہے کہ جنک فوڈ ہمارے جسم کے لیے زہر ہے . اِس میں کوئ غذائی طاقت نہیں ہوتی بلکہ اس سے بیمار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔
اِس عمل کو کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ؟ آسان حَل یہ ہے کہ جنک فوڈ یا حرارون سے بے بہرہ کھانے سے پرہیز کریں اور غذائی اجزا سے بھرپور كھانا کھائیں۔
متوازن غزا کا ایک اور اہم جزو اعتیدال پسندی ہے . یہ اچھی خوراک کے لیے بہت ضروری ہے۔
متوازن خوراک کا مطلب کیا ہے ؟ اِس کا آسان ترین معنی ہے کے خود پہ قابو رکھا جائے ، بہت زیادہ کھانے سے پرہیز کریں اور کھانے کے چناو میں احتیاط اور عقل سے کام لیں . بہترین خوراک کا انحصار اِس پر ہے کہ آپ مناسب مقدار میں مختلف اور متوازن غذائی اجزاء کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں .
ہمیں متوازن غزا کو اپنا شیعار بنانا چاہیے نہ کہ اِس کو ایک “DIET” سمجھیں . اسی طریقے سے اچھا كھانا ہماری عادت بن سکتا ہے .
ذرا سوچیے DIE کیوں کامیاب نہیں ہوتی کیوںکہ اِس کے پہلے تِین حروف ہی DIET کے ہیں .
اپنے اُوپر بھروسہ کریں . جب آپ مُتناسب خوراک کھائیں گے تو جلد ہی آپ کو اپنے اندر نئے جوش اور خود اعتیمادی کا احساس ہو گا .
صحت اور چستی کے لیے مُتناسب خوراک بہت ضروری ہے اور یہی DIET کا سب سے آسان طریقہ ہے.
اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہہ آپ اپنا پَسَنْدِیدَہ میٹھا نہیں کھا سکتے . اعتیدال کے ساتھ اس کو یقینا کھایا جا سکتا ہے۔
اِس بات کو یاد رکھیں کہ متوازن خوراک کا یہ مطلب قطعا نہیں ہے کہ آپ اپنے آپ کو کسی کھانے سے محروم کریں .
جو بھی كھانا کھانے کا آپ کا دِل کرے آپ کھا سکتے ہیں بَشَرْط یہ کہ وہ سہی تناسب میں ہو .
بھلا وہ زندگی ہی کیا اگر آپ اپنے پَسَنْدِیدَہ کھانے سے لطف ہی نہ اٹھا سکیں اور خود کو بھوکا رکھیں . ایسا کرنے سے زندگی پھیکی اور بے رنگ لگے گی . یہ بات بس یاد رہے کہ کسی بھی چیز کی کثرت اچھی بات نہیں .