ڈنمارک کی ادبی تنظیم بیلی لٹریچر اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ثقافتی ونگ کے صدر اور نوجوان شاعرعدیل احمد آسی کا پہلا مجموعہ کلام ، شہر خواب سے آگے ، شائع ہو چکا ہے، اس کتاب کی تقریب رونمائی بروز اتوار اٹھارہ مارچ دن ساڑھے تین بجے، انرجی پارکن، چھنگ بیا میں ہونا قرار پا ئی ہے۔ کتاب کی رونمائی کے ساتھ ایک مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں سکینڈے نیویا کے دیگر ممالک سے بھی شعرا کرام تشریف لارہے ہیں۔
اِس تقریب کے مہمان خصوصی سفر پاکستان(ڈنمارک)سیدذوالفقار گردیزی اور جناب جمشید مسرور ہیں جبکہ صدرات کی ذمہ داری جناب محمد اقبال اختر سَر انجام دیں گے . سکینڈینوین شعراء میں سائیں رحمت علی (سویڈن ) محمد ادریس لاہوری ( ناورے ) زاہد خان خیبر ( اسپین ) اور اُرْدُو قاصد کے مینجنگ ایڈیٹر شکیل خان شکو ( سویڈن ) سے تشریف لا رہے ہیں.
45