شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بننے والی پاکستان فلم “یلغار” عید الفطر پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی سوات کے علاقے پارا چنار میں ہونے والے فوجی آپریشن اور عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والے حقیقی جانباز سپاہیوں کے گرد گھومتی ہے۔ پچاس کروڑ روپے کے میگا بجٹ میں بننے والی فلم یلغار کی عکس بندی مکمل طور پر پاکستان میں کی گئی ہے۔ اس کو مختلف زبانوں میں ریلیز کرنے کی بھی تیاریاں جاری ہیں اس کے قابلِ ذکر فنکاروں میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، عائشہ عمر، ثناء بچہ، آرمینا رانا خان، گوہر رشید و دیگر شامل ہیں۔
سویڈن میں پاکستانی برادری کی خاطر خواہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی فلم ڈسٹریبوٹر یہاں کا رخ نہیں کرتے ۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی سویڈن فلم یلغار کی نمائش سٹاک ہوم میں کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اگر آپ یلغار فلم سٹاک ہوم کے سینما پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور تبصرہ کریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔