Shakil Khan Shakko 81

شکیل خان شکّو کا پہلا شاعری مجموعہ سٹاک ہوم لائبریری میں

شکیل خان شکّو کا پہلا شاعری مجموعہ ’’جھوٹی تحریر” جس کا سفر کراچی کی سڑکوں سے دسمبر 2014 کو شروع ہوا اور آج سٹاک ہوم کے قطب خانوں اور لائبریری تک پہنچا۔ شکیل خان شکو سویڈن میں مقیم اردو شاعر ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے ہجرت، ملک سے محبت، کشمیر کے درد، ماں کی ممتا اور رومانوی نظمیں اپنے مجموعہ کلام ”جھوٹی تحریر” کی شکل میں اردو ادب سے محبت کرنے والوں کے نام کی ہے۔
اب یہ مجموعہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی یرفیلا کمیون کی لائبریری میں موجود ہے، سویڈن میں مقیم پاکستانی اور اردو پڑھنے والے نہ صرف لائبریری میں اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور اگر آپ لائبریری کے ممبر ہیں تو کتاب گھر بھی لا سکتے ہیں۔ شکیل خان اُن چند شاعروں میں سے ہیں جن کے کلام کو سویڈش لائبریری میں رکھنے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں