سٹاک ہوم ( نمائدہ خصوصی) شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں مورخہ 27 مئی بروز ہفتہ تین بجے سٹاک ہوم میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونیٹی کررہی ہے جس میں شوکت خانم ہسپتال لاہور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف کینسر کی بیماری کے بارے میں اہم لیکچر دیں گے اور شوکت خانم ہسپتال کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ فرمائیں گے۔ تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔
تقریب کا مقام سٹاک ہوم شہر کے وسط میں ہے جس کا ایڈریس یہ ہے
On 27 May Thursday at 3:00 PM to 6:00 PM
Westmans Event & Konferens
Holl228ndargatan 17, 111 60 Stockholm