پاکستان کی مشہور گلو کارہ شازیہ منظور26 اگست بروز اتوار کوسٹاک ہوم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ وہ پاک سوئیڈ کلچرل اینڈ سپورٹس ویلفئیر سوسائیٹی کے تحت ایک چیرٹی میوزیکل پروگرام میں شرکت کریں گی جسے فلاحی تنظیم سکون کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام سٹاک ہوم کے نواحی علاقہ تمبا میں دن ایک بجے شروع ہوگا اور اس میں داخلہ مفت ہے۔ پاک سوئیڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر عامر جبارملک نے پروگرام میں شرکت کے خواہش مند خواتین و حضرات کو مطلع کیا ہے کہ ہال میں نشستیں محدود ہیں اس لئے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایک بجے سے پہلے تشریف لائیں تاکہ بیٹھنے کے لیے نشست مل سکے۔سویڈن میں پاکستانی کمیونیٹی میں بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے او ر وہ شازیہ منظور کو سننے کے لیے پروگرام میں بھر پور شرکت کریں گے۔
