سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍نمائندہ خصوصی) پاکستانی پس منظر رکھنے والے نوجوان اپنی صلاحیتوں کی بنا پردنیا میں جہاں بھی مقیم ہیں وہاں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ترقی کی دور میں صف اول میں نظر آتے ہیں ۔ انہی میں سے ایک چودہ سالہ سیف الرحمن ہیں جو فٹ بال کے کھیل میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ سیف الرحمن سٹاک ہوم کے علاقہ میسٹا میں مقیم ہیں اور سگتو نا فٹ بال کلب اور اپ لینڈ فٹ بال کلب کے اہم کھلاڑی ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر اب انہیں IK Sirius فٹ بال کلب نے اپنی جونئیر اکیڈمی کے لئے منتخب کیا ہے۔ ان کے اس انتخاب پر ان کے اہل خانہ اور دوست احباب بہت خوش ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں سیف الرحمن فٹ بال کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ان کے والد راجہ عبدالرحمن کا تعلق جاتلاں گورسیاں، آزادکشمیر سے ہے اور وہ پاکستان واپڈا کے فٹ بال ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں اور اب سویڈن میں کھیل کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں ۔ وہ سگتونا کرکٹ کلب کے اہم کھلاڑی ہیں۔
