بیسویں صدی کی اُردو شاعری میں اقبال کے بعد جو نام اُبھر کر سامنے آئے اُن میں نمایاں ترین نام فیض احمد فیض کا ہے۔ فیض کی شاعری میں جمال، محبت، ہجر، وفا، کے ساتھ ساتھ معاشرتی نشیب و فراز کے گہرے اثرات اور مظالم کے خلاف انقلاب کا رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے اہم رکن شہاب قادری نے فیض احمد فیض کی نظم “چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں”اپنے بہترین انداز میں پڑھا ہے. پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی نے یہ ویڈیو یوٹیوب پر جاری کر دی ہے.
کینسر کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کی خدمات سے کون آگاہ نہیں۔ سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سویڈن میں مقیم ان کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لیے امدادی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ یہ پروگرام 12 مئی بروز ہفتہ 7 بجے شام اسٹاک ہوم میں منعقد ہورہا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس پروگرام میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شرکت کریں۔ اس پوسٹر کو واٹس اپ اور فیس بک کے ذریعہ شبیر کریں کینسر کے مریضوں کی جان بچانے میں ہمارا ساتھ دیں. اللہ آپ کو آخر عظیم عطا کرے گا۔ شکری