68

سٹاک ہوم کے نواحی علاقے فتیا میں واقع جامع مسجد

تصاویر: نوید عباس میمن : سٹاک ہوم کے نواحی علاقے فتیا میں واقع جامع مسجد کی تعمیر 1998 میں شروع ہوئی جو 2007 میں مکمل ہوئی۔ 26 اپریل 2013، کو سویڈن کی فضاؤں میں پہلی بار آذان سنائی دی جس وجہ سے فتیا مسجد ایک تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔

ترکی فنِ تعمیر کا خوبصورت شاہکار فتیا مسجد کا مینار 32.5 میٹر بلند ہے جو مغربی یورپ میں تعمیر مساجد کا سب سے بلند مینار ہے۔ اس کا گنبد نہ صرف بیرونی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ فتیا مسجد کے گنبد کا اندرونی حصہ بُرج لکڑی سے تیار کیا گیا ہے اور گنبد کی 20 کھڑکیاں مسجد کے اندر بھی روشنی کا ذریعہ ہیں۔ مسجد کے اندرنی حصے میں زیریں دیواروں پر ہاتھ سے پینٹ شدہ ٹائلز فنِ خطاطی کا خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں ۔

مسجد کا تعمیراتی ڈھانچہ تین منزلوں پر مشتمل ہے، بیسمنٹ جسے ہم تہہ خانہ کہتے ہیں سسٹم سینٹر اور ذخیرہ کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، داخلی منزل جس میں مہمان خانہ، بیٹھک، باورچی خانہ، وضو خانہ، بیت الخلاء، مدرسہ اور کانفرنس ہال شامل ہیں۔ پہلی منزل مرکزی عبادت گاہ کےطورپر استعمال کی جاتی ہےاس مرکزی ہال میں خواتین کیلئے ایک اضافی منزل بھی موجود ہے ۔
اپریل 2013 میں سٹاک ہوم پولیس کی جانب آذان دینے کی عارضی اجازت ان شرائط پر ملی کے لاؤڈ اسپیکر مینار کی بالکونی کے اوپری حصہ میں تین سمت میں رکھے جاسکتے ہیں جن کی آواز کی سطح 60DBسے تجاوز نا کرے۔جبکہ یہ عارضی اجازت کی مدت 20 اپریل 2014 کو ختم ہوچکی ہے اور اس کی توسیع کی کوئی اطلاع ہمارے پاس موجود نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں