رپورٹ : عارف محمود کسانہ: سٹاک ہوم کے شہری سائرن کی آواز سے پریشان ہو کر پولیس کو فون کرنے لگے لیکن بہت زیادہ فون آنے کی وجہ سے پولیس کے فون کا نظام لوگوں کو فوری جواب دینے ناکام ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ۹ جولائی اتوار کی شب دس بجے سٹاک ہوم کے کچھ علاقوں میں سائرن کی آوازیں آنے لگیں۔ یہ سائرن عمومی طور پر ہوائی حملے، جنگ، آگ لگنے یا کسی اور ہنگامی صورت میں بجائے جاتے ہیں۔ آوازین سننے ہی لوگوں نے پولیس کو فون کرکے صورت حال جاننا چاہی جس میں انہیں دقت ہوئی۔ بعد ازاں شہری دفاع کے ادارے Myndigheten f246r samh228llsskydd och beredskap, MSB نے وضاحت کی کہ یہ کسی فنی خرابی کے باعث ہوا۔ سویڈن میں اگر مارچ، جون، ستمبر اور دسمبر کے پہلے سوموار کو تین بجے سائرن کی آواز سنیں تو یہ معمول کی بات ہوگی۔ سال میں چار مرتبہ پانچ منٹ کے لئے یہ سائرن نظام کو چیک کرنے کے لئے بجائے جاتے ہیں لیکن اس علاوہ اگر سائرن کی آواز ئے تو یہ قابل تشویش ہوتی ہے۔ شہری دفاع کے محکمہ نے بتایا کہ وہ خرابی کا سراغ لگا رہے ہیں اور اب کسی تشویش کی بات نہیں۔
26