تصویر: سجاد الرحمٰن
پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے زیر اہتمام منعقد سکون پروجیکٹ کی تقریب کے دوران 7 اپریل کو سٹاک ہوم میں ہونے والے المنا ک واقعہ کی شدید مزمت کی گئی. ڈاکٹرعارف محمود کسانہ نے کہا کہ ہم دنیا میں ہونے والی کسی قسم کی بھی دہشت گردی کی شدید مزمت کرتے ہیں. اس طرح کی کاراوائی کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے. ہمارا حال ہمارا مستقبل اسی ملک سے وابسطہ ہے.
اس حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کے اظہار تعزیت کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.