46

اسٹاک ہوم ایک دن میں

موسمِ گرما جہاں بچوں کے لئے سکول کی تعطیلات لاتا ہے وہاں پر ماں باپ کے لئے مزید مصروفیات لے کر آ تا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ کی تعطیلات میں بچوں کے لئے نہ صرف طعام کا بندوبست کرنا بلکہ اُن کی دیگر ضروریات کا خیال رکھنا نہ صرف مشقّت طلب کام ہے بلکہ اس میں ذہنی مشقّت بھی درکار ہوتی ہے۔ بچوں کے لئے سیروتفریح کے مشاغل کے علاوہ ان کو مسلسل مصروف رکھنا ایک قدرے مشکل کام ہے۔ بہت سے لوگ ان چھٹیوں میں پاکستان کا سفر کرتے ہیں اور بہت سے لوگ گردو نواح کے ممالک کا سفر کرتے ہیں مگر بہت سے لوگ تعطیلات بیشتر وجوہات کی بناء پر سویڈن میں ہی گزارتے ہیں۔ اگر آپ میری طرح اور اُن ہزار ہا لوگوں کی طرح اسٹاک ہوم میں بچوں کے ساتھ تعطیلات گزار رہیں اور ان کی تفریح کا سامان ڈھونڈ رہے ہیں، یا آپ یورپ کے دوسرے ممالک سے سفر کر رہے ہیں تو بے فکر ہو جا ئیں آپ کے لئے اس تحریر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لئے بھی گھومنے کے لئے چند تجاویز ھیں :

اگر آپ کے پاس سیر و سیاحت کے لئے صرف ۲۴ گھنٹے ہیں تو بے فکر ہو جائیں اس مختصر وقت میں بھی آپ بہت سے مقامات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اسٹاک ہوم بطور سیاح سفر کر رہےہیں تو ایس ایل SL کا ۲۴ گھنٹے کا کارڈ لیجئے اور لا تعداد بسوں ، ٹرینوں اور کشتیوں پر سفر کرنے کے اہل ہو جائیں گے ۔

اگر آپ اپنا سفر سینٹرل اسٹیشن سے شروع کریں اور سب سے پہلے اسٹیشن سے پانچ منٹ کی پیدل مسافت پر سٹی ہال جائیں جہاں آپ نہ صرف سٹی ہال کی منفرد تعمیر کا نظارہ کر سکتے ہیں بلکہ اُس کے ٹاور میں بھی جا سکتے ہیں۔سمندر کے کنارے آپ اُس کے باغیچے میں بھی بیٹھ سکتے ہیں جہاں سے آپ دوسرے کنارے کی خوب صورت تعمیرات سے لطف اندوز ہوُسکتے ہیں۔

اس ہال کے ساتھ ہی آپ کو SL ایس ایل کی کشتیوں کا اسٹیشن ملے گا جس سے آپ دوسرے کنارے تک سفر کرسکتے ہیں یا کشتی کےمکمل روٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ کے پاس ماہانہ پاس یا ہفتے بھر کا یا ۲۴ گھنٹے کا پاس ہے تو اس میں یہ تمام سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس سفر کے بعد آپ ساحل کے کنارے چلتے ہوئے شاہی محل کی طرف پیدل چل سکتے ہیں جو کہ تقریباً دس منٹ کی مسافت پر ہے۔ آپ کو با ئیں جانب رکسڈاگ یعنی سویڈش پارلیمنٹ نظر آئے گا ۔ اگر آپ شاہی محل کے اندر جانا چاہتے ہیں تو اُس کہ لیے آپ کو چند گھنٹے درکار ہیں، اگر آپ وقت کی کمی کی وجہ سے دوسرے مقامات کی طرف جانا چاہتے ہیں تو اپنا سفر گملا سٹان کی طرف جاری رکھیں۔ گملا سٹان یعنی پرانا شھر بیشتر گلیوں پہ مشتمل ہے، یہاں آپ کو نہ صرف سیاحوں کے لئے تحائف کی دکانیں ملیں گی بلکہ خالص سویڈش طرز کے ریسٹورانٹ اورقہوہ خانے بھی ملیں گے۔

اگر آپ بیشتر مرتبہ بھی یہاں آ چکے ہیں تب بھی آپ کو کوئی نہ کوئی نیا پن ملے گی بلکہ آپ دنیا بھر سے آئے ہوُئے سیاحوں کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے اور مشاہدہ کرنے کا کا مو قع ملے گا ۔ یہاں آپ کو مشہور زمانہ نوبل میوزیم دیکھنے چ بھی ملے گا۔ اگر آپ گملا سٹان سے دوبارہ سمندر کے کنارے SL ایس ایل کے ٹرمینل
کی طرف جائیں تو وہاں سے آپ دوبارہ کشتی میں سوار ہو سکتے ہیںاور مختلف مقامات کی طرف جا سکتے ہیں مثلاًُُُ ناکّا، ڈیورُگارڈن وغیرہ۔ اس کو آپ ایک دن کی تفریح کا آخری پڑاؤ جا نیں کیونکہ یہاں تو آپ کئی دن گزار سکتے ہیں مگر تفریح کے مقامات ختم نہیں ہوں گے۔ یہاں آپ کو کئی میوزیم اور باغات ملیں گے مثلاًُ سکانسن جو کہ ایک روایتی سویڈش طرز کا چڑیا گھر ہے۔ اس ہی جزیرے پرگرونا لنڈُُ بھی موجود ہے جو کہ ایک امیوزمنٹ پارک کا نام ہے ۔ وقت اور اپنے ذوق کہ مطابق آپ اُن تمام مقامات سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ یہاں سے آپ ٹرام لیجئے اور تمام مقامات کا لطف لیتے ہوے آپ دوبارہ کی طرف جائیے۔ اگر آپ ان مقامات پر جاتے ہیں تو ضرور بتائیے کہ آپ نے ان تجاویز کو کتنا کارآمد پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں