17

سویڈن کے محکمہ پولیس کی جانب سے اہم اعلان

25 اگست کو اسٹاک ہوم میں بڑی تعداد میں مارچ، احتجاج اور پروگرام ہو رہے ہیں۔ سویڈش پولیس کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کا مقصد اسٹاک ہوم میں رہنے والے یا 25 اگست کو اسٹاک ہوم کا سفر کرنے والے افراد کو آگاہ کرنا ہے۔
* شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو 25 اگست کو گاڑی کے استعمال سے گریز کریں ۔
* کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے وقت سے تھوڑا پہلے نکلیں۔
25 اگست کو اسٹاک ہوم کے رہائشی اور جو لوگ اسٹاک ہوم کا دورہ کر رہے ہیں یہ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اس دن اسٹاک ہوم میں مختلف قسم کی تقریبات اور پروگرام غیر معمولی تعداد میں ایک ہی دن ہو رہے ہیں۔ پولیس ریجن کے سربراہ الل جوہنسن کا کہنا ہے کہ پولیس قانون، حفاظت اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گی۔
ٹف وائکنگ یورگورڈن میں منعقد ہو رہا ہے اور اسٹاک ہوم میں ٹراتھلون اتوار کو ہوگا جس کی تیاریاں سینٹرل اسٹاک ہوم میں ہفتے سے شروع ہوجائیں گی۔ اسکانسن زو ، زنکندام ای پی اور ٹاؤن اسکائر میں کانسرٹ ہوں گے۔ کورین ثقافتی میلہ کنگسترے گورڈن میں ہوگا۔
اداراہ اسٹرائک بیک کو تورا بانتوریت پر اجلاس کی اجازت مل گئی ہے جو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک ہوگا۔ جانورں کے حقوق کے لیے واسا پارکن سے ہملیگورڈن تک 12:00 سے 16:00 تک مارچ ہوگا۔
اس کے علاوہ نورڈک ریسسٹنس مومنٹ اور ریولیوشنری کمیونسٹ یوتھ اسٹاک ہوم میں مظاہروں کی اجازت کی درخواست دے چکے ہیں۔
پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں صرف بڑے پروگراموں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اس دن تقریباً 140 مختلف عوامی اجتماعات اور تقریبات ہوں گی جس میں پاکستان میلہ جو ہر سال حسبی میں ہوتا ہے اور پاکستانی فلم کی نمائش جو شام ساتھ بجے فلم ہیوست میں ہوگی شامل ہیں۔
پولیس کا جاری کردہ نقشہ یہاں سے حاصل کریں۔ News from the Swedish Police

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں