تصویر: Ulrika Hjelm
گوتھمبرگ اور سودرتھیلیا میں دو ٹرینیں میں بم دھماکے کی دھمکیاں ملنے کے بعد جمعرات کی شام 3 بجے تمام ٹرینوں کی آمد و رفت کو معطل کر دیا گیا۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں مسافروں کو پندل ٹرین کی تاخیر کے باعث اسٹیشن پر شدید مشکلات کا سامنا اور انتظارکرنا پڑا. پکس کی ٹیم کو جنید جوسانی نے بتایا کے وہ اور دیگر مسافرتقریباً 45 منٹ تک ٹرین میں پھنسے رہے۔ ٹرین کی آمد و رفت میں تاخیر کی وجہ بم کی دھمکی نہیں بلکہ سودرا اسٹیشن پر ہونے والا حادثہ تھا۔ جنید نے بتایا کہ تقریباً 7 بجے ٹرین ٹریفک بحال ہوا۔
