سینکڑوں لوگوں نے یہ دن 22 اپریل کو جاپانی روایت سے سٹاک ہوم میں منایا۔ چیری کے پھول کو جاپان کی روح کہا جاتا ہے ۔ اگست 1998 میں کُل 63 ساکورا درخت سٹاک ہوم شہر کے ایک پارک کُنگس تریگورڈن (شاہی باغ)میں لگائے گئے تھے۔ اِن پودوں پر شاخوں پر پھول کھلنا اپریل میں شروع ہو جاتے ہیں اور پھر دیکھتے دیکھتے یہ درخت پھولوں کا لباس پہن لیتے ہیں جو ایک دلفریب نظارہ ہوتا ہے۔
نوید عبا س میمن نے اردو قاصد کے لئے اس تہوار کی تصویر کشی کی ہے ۔
