سویڈن میں رہائش کے مسئلہ کے حل کے لیے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کا اپنی پاکستانی برادری کے لیے ایک اہم اقدام
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سٹاک ہوم شہر میں کرایہ پر گھر یا فلیٹ تلاش کرنا ایک ناقابل یقین حد تک مشکل مرحلہ ہے ۔ اپنی شرائط پر رہائش ملنا تو تقریبا ناممکن ہی ہے۔ سویڈن میں صحت کی نگہداشت اور تعلیم کے بحران کے حل کے لیےہر کوئی بات کرتا نظر آتا ہےلیکن ملک کو درپیش سب سےبڑے مسئلہ رہائش کے موضوع پر نسبتا بہت کم بات ہوتی ہے۔
سٹاک ہوم میں ایک نئے اپارٹمنٹ کے لیے انتظار کی فہرست اوسطا 15 سال ہے جو کہ باقی علاقوں اور پرانے گھروں میں تقریبا 7 سے 8 سال ہو سکتی ہے۔ سٹاک ہوم کا شمار دنیا کے ان دارالحکومت میں ہوتا جہاں آپ کو آسانی رہائش ملنا کافی مشکل ہے۔جس شہر کی سرکاری رہائش لائن میں آپ سے پہلے پانچ لاکھ لوگ لائن میں لگے ہوں وہاں فوری رہائش کا انتظام ہوجانا ایک معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
اسی مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی نے کچھ کمپنیوں سے رابطہ کرکے کرایہ کے گھروں کی ایک فہرست تیار کر لی ہے اور جس سے سویڈن میں پاکستانی برادری کو درپیش رہائش کے مسائل سے راحت ملےگی۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر دیے گئے فارم کو بھر کر اس سروس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔Click here for submit your requirement
