Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Asian Urdu Society Sweden 74

سویڈن میں اردو زبان

سویڈن میں اردو زبان کی آمد اور اردو کی ادبی سرگرمیوں کا آغاز اس ملک میں پاکستانی تاریکین وطن کی آمد کے بعد 1960 اور1970 کے دہے سے شروع ہوا۔ سویڈن میں اُردو ادب اور شاعری کا ذوق کئی لوگ رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایشین اردو سوسائیٹی کے صدر جناب جمیل احسن صاحب کا تعارف قابل ذکر ہے۔ جمیل احسن صاحب کا شمار سویڈن میں آباد اردو کے ان شاعروں میں سے ہے جنہوں نے ہجرت کے بعد نہ صرف اپنے تخلیقی تسلسل کو برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ وہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں ۔
اردو زبان ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان انفارمیشن اینڈکلچرل سوسائیٹی سویڈن کی باقائدہ تشکلیل کے بعد ہماری پہلی ترجیح نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس سے معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر آئے ۔
Urdu Sweden Qasid
اپنے اس پاک مقصد کو حتمی شکل دینے کے لئے ہم نے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب اور جمیل احسن صاحب سے رابطہ کیا۔ دونوں حضرات نے ہماری نہ صرف رہنمائی بلکہ ہمارے اس مشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اردو قاصد سویڈن اُن کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے ۔اردو قاصد سویڈن اردو کی ایک منفرد اور جدید ویب سائٹ ہے جس کو جدید ویب خصوصیات کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ اردو قاصدسویڈن کو پڑھنے یا لکھنے کےلئے آپ کو کسی قسم کے فونٹ کمپوٹر پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Urdu Sweden Logo
مونوگرام کسی بھی کمپنی یا مصنوعات کی شناخت ہوتی ہے یہ ایک نشان، پرچم یا دستخط ہوتا ہے۔میں شکر گزار ہوں جناب جمیل احسن صاحب کا کہ انہوں نے اپنے مصروف اوقات میں سے وقت نکالا اور اردو قاصد کے لئے بہت خوبصورت اور معنی خیز مونوگرام ڈیزائن کیا۔ میں نے اس مونوگرام کو ڈیجیٹل شکل دی ہے جو آج سے اردو قاصد سویڈن کی ویب سائٹ پر ہماری پہچان ہوگا ۔

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی سویڈن کی پوری ٹیم کی جانب سے اُردو کے اس سفر میں تمام اردو سے محبت کرنے والوں کو میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگر آپ ہمارے ساتھ اس کارواں میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اپنی تحریریں پبلش کروانا چاہتے ہیں تو اپنی اردو شاعری، نظمیں، غزلیں، افسانے، آرٹکلز، خبریں وغیرہ ہمیں اس پتہ پر ارسال کرسکتے ہیں۔
urdu@picss.se

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں