Photo: Petr David Josek, AP www.beaumontenterprise.com
سویڈن نے آئس ہاکی عالمی چیمپئن شپ کے ٹائٹل کو برقرار رکھتے ہوئے جیت حاصل کی ۔ سویڈن نے فیصلہ کن معرکے میں سوئٹزرلینڈکو دوکے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں سویڈن کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈکو دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آئوٹ پر 3-2 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ سویڈن کا یہ مجموعی طور پر گیارواں ٹائٹل ہے۔