پاکستان میں متعین سویڈن کی سفیر، محترمہ Ingrid Johansson نے بحیثیت بین الاقوامی انتخابی مبصر، قومی انتخابات ۲۰۱۸ میں انتخابی عمل کی شفافیت اور پاکستانی فوج کے انتخابات میں دخل انداز نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یوروپین یونین کی طرف سے مقرر کی گئی سویڈش سفیر نے بحیثیت بین الاقوامی انتخابی مبصر پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف حلقوں میں دس سے اوپر پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور بمعہ دیگر بین الاقوامی مبصرین، وہاں ہونے والے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی قومی اور صوبائی نشستوں پر پاکستان کے ممکنہ وزیرِاعظم عمران خان کی پارٹی نے یکطرفہ کامیابی حاصل کی ہے۔
سویڈش ریڈیو کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی انتخابات ۲۰۱۸ میں دھاندلی کئے جانے کے سوال کا جواب نفی میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل مجموعی طور پر اچھا رہا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات فوجی جوان امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلۓ تھے اور انہوں نےفوجی اہلکاروں کو انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت کرتے نہیں دیکھا۔ (بحوالہ سویڈش ریڈیو، افکارِتازہ ڈاٹ کام)
35