34

سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن اور یورپی روہنگا کونسل کے تعاون سے ایک اہم سیمینار

سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن اور یورپی روہنگا کونسل کے تعاون سے ایک اہم سیمینار بتاریخ 16 نومبر بروز جمعہ چار بجے منعقد ہورہا ہے۔ یہ سیمینار ایلوخو نمائشی مرکز (Älvsjö Mässan) میں منعقد ہوگا۔ سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن کے صدر ابوالکلام کے مطابق اس سیمینار سے امریکہ میں مقیم ممتاز سکالر اور حقوق انسانی کے علمبردار ڈاکٹر امام عبدالملک مجاہد، نیدرلینڈ سے یورپی روہنگا کونسل کے ڈاکٹر محمد خبیب، جرمنی سے یورپی روہنگا کونسل کی راہنما ڈاکٹر انبیا پروین، سویڈش برماکمیٹی کی کرسٹینا یلمن اوردیگر خطاب کریں گے۔ روہنگا ایسوسی سویڈن کے صدر ابوالکلام نے خواتین و حضرات سے اس اہم سیمینار میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ سیمنار میں شرکت اور مزید معلومات کے لئے سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن کے صدر ابوالکلام سے ان کے فون نمبر 0737718573 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں