57

سویڈش حکومت کا ایئرلائن ٹکٹ پر نئے ٹیکس لگانے کا ارادہ

بین الاقوامی پروازوں پر VAT کی کمی، کم قیمت ایئرلائنز اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی تلافی کے لیے سویڈن کی حکومت ایئر لائن ٹکٹ پر ایک متنازعہ ٹیکس کے تجویز کا ارادہ رکھتی ہے ۔ نائب وزیر خزانہ پھیر بولُند نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکس پرواز کے دورانیے کی بنیاد پر 80 سے 430 کرونر فی ٹکٹ لاگو ہوگا جوکہ تقریبا 8.8 ڈالر سے 48 ڈالر ہے۔ اس تجویز کو 2018 تک بجٹ بل میں شامل کیا جائے گا اور ٹیکس 1 جنوری 2018 سے لاگو ہوگا۔
گرین پارٹی سویڈن کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ گرین ٹیکس اصلاحات کی ایک مثال ہے۔ جبکہ حزب اختلاف نے اس اقدام کی مخالفت کی۔ اُن کا کہنا تھا کی اس طرح کے اقدام سے ایئر لائنز روٹ کا ہمسایہ ممالک منتقل ہونے کا ڈر ہے۔ اور ایئر لانز کے مرکزی دفاتر اور کمپنیاں بھی بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں