روس میں آ ج سے شروع ہونے والے فی فا 2018 میں بہت سے ممالک کے ساتھ سعودیہ عرف اور ایران بھی شامل ہیں۔ کل ہی مجھ سے میرے فیس بُک پر ایک صاحب نے رابطہ کیا اور ایک تصویر بھیجی اس پیغام کے ساتھ کے یہ تصویر انہوں نے لی ہے۔ اس تصویر میں بہت سے فٹ بال پڑی تھی جس پر سعودیہ عرب اور ایران کا چھنڈا بھی بنا تھا جس پر کلمہ لکھا ہے۔ ان کے مطابق اور فس بک پر چل رہی اس مہم کے مطابق یہ فٹ بال Circle K فروخت کر رہا ہے اور ہمیں اہتجاج کرنا چاہیئے۔
اور وہ چاہتے تھے کہ ہم اپنے چینلز پر اس خبر کو شائع کریں وغیرہ وغیرہ۔
چوں کہ پاکسان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی یا اردو قاصد کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ جو بھی ہمارے پلیٹ فارم سے لوگوں تک جائے وہ تصدیق شدہ مواد ہو نہ کہ فارورڈ میسیج۔ اسی لیے میں خود Circle K جو اسپونگا میں ہے وہاں گیا اور پکس کی پوری ٹیم اس کام میں لگ گئی اور مختلف جگہ اس بات کی تصدیق خود جاکر کی۔ شکر ہے اس طرح کی کوئی بال مارکیٹ میں موجود نہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس طرح کی فضول اور جعلی خبروں اور افواہوں کو فیس بک پر بڑھاوا دینے والوں کی کمی نہیںجو کوئی بھی پوسٹ بغیر کسی تصدیق کے اس کو دوسروں تک پہنچا نا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ میں CIRCLE K میں لی گئی ویڈیو شیئر کر رہا ہوجو پکس کے رکن جناب عشر محمد نے خود بنائی ہیں اور با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پر کہیں کلمہ نہیں لکھا ہے۔
آج ہی کے دن ڈاکٹر عارف کسانہ کا کالم شائع ہوا ہے جس کا عنوان بےلگام کھوڑا ہے میں چاہوں گا کہ آپ اس کالم کو ضرورپڑھیں بہت سی باتیں واضح ہوجائیں گی۔
اگر ایسی کو بال آپ خود دیکھتے ہیں کسی دکان پر فروخت ہوتے ہوئے تو ہمیں اس دکان کا پتہ اور بال کی تصویر کے ساتھ بھیجیں.