47

سوال علم کی چابی ہے، شہزاد انصاری

سوال علم کی چابی ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ اگر تم لوگ نہیں جانتے تو جاننے والوں سے پوچھ لو۔ ڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب کی کتاب سبق آموز کہانیاں میں سمجھتا ہوں کہ ایسے سوالات کا مجموعہ ہے جن سے یورپ میں رہنے والے ہمارے بچوں کو اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے معصوم ذہنوں میں یہ سوالات جنم لیتے ہیں۔ ایسے ہی سوالات کے جوابات اس کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں اور بہت سادہ زبان میں کہانیوں کے انداز میں پیش کیے گئے ہیں جن کو بچوں کے لے ذہن نشن کرنا آسان ہوگا۔
آپ کی یہ کتاب اردو میں شائع ہونے کے بعد انگریزی اور نارویجن زبان میں شائع ہوچکی ہے ۔ اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس کتاب کو ہندی میں ترجمہ کرنے کا موقع ملا ۔ جب میں نے کتاب کا مطلع کرنا شروع کیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہ کتاب صرف بچوں کی لیے ہی نہیں بلکہ والدین کے لئے بھی ایک تحفہ ہے۔ بچوں کے سوال چھوٹے اور سادہ ہوتے ہیں لیکن اُن کے جواب دینا اور بچوں کو مطمئن کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ۔ کیونکہ میں خود اس دورسے گذر رہا ہوں جہاں میرے بچے مجھ سے اکثر ایسے ہی سوال کرتے ہیں اور میرے لیے ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی یہ تخلیق مشعلِ راہ ہے۔
ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے نصیحت آموز باتوں کو کہانیوں کے درمیان بہت بہترین انداز میں بیان کیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ یہ کتاب بچوں کی بنیادی اخلاقی اور اسلامی پرورش میں اہم کردار ادا کرے گی۔

[AMAZONPRODUCTS asin=”916393454X”]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں