105

سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 275 عرس، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔عظیم صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو صوبائی حکومت کے دفاتر، تعلیمی ادارے، کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے 24 اکتوبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ 275 عرس ہے۔
معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا۔
عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں