1,100

سفیر پاکستان کی سویڈن کے بادشاہ سے ملاقات

سفیر پاکستان عزت مآب جناب محمد طارق ضمیر نے سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو سے شاہی محل میں الوداعی ملاقات کی۔ سفیر پاکستان سویڈن میں اپنا تین سالہ دور سفارت مکمل ہونے پر وطن واپس جانے سے قبل اس سرکاری ملاقات کے لئے سٹاک ہوم میں واقع شاہی محل گئے۔ بدھ کے روز ہونے والی اس الوداعی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو نے سفیر پاکستان کی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی دونوں ممالک موجودہ دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔سفیر پاکستان جناب محمد طارق ضمیر اس ماہ کے آخر میں واپس وطن ورانہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں