Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
20

سفیر پاکستان سویڈن کی ڈیموں کی تعمیرکیلئے مالی امدادکی اپیل

پاکستان میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قومی تعمیر کے عظیم منصوبہ میں بھر پور حصہ لیں۔ اس سلسلہ میں سویڈن میں سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈائیو نے اس بارے میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ اب ہماری بقا کا مسئلہ بن چکا ہے اور اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ آبی ذخائر تعمیر کئے بغیر  زرعی شعبہ کی ترقی ممکن نہیں جس پر ملک کی معیشت اور خوراک کا دارومدار ہے۔ آبی ذخائر  کی تعمیر سے ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کے لیے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے بھی آبی ذِخائر کی اشد ضرورت ہے۔ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اسے اولین ترجیح دے کر ہی حل کیا جائے گا۔ سفیر پاکستان احمد حسین ڈائیو نے سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس کار ِخیر اور قومی تعمیر کے کام میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ اس سلسلہ میں متحرک ہے اور سفارت خانہ کے منسٹر عرفان احمد کو اس سلسلہ میں رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔ سفارت خانہ سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی سے مل کر فنڈز اکٹھا کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر موقع پر اپنے وطن عزیز کے لیے دل کھول کر امداد دی ہے اور امید ہے کہ اس بار بھی وہی جذبہ نظر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں