سفارت خانہِ پاکستان کی جانب سے عید کے سلسلے میں عشائیہ کا اہتمام مقامی چلی مصالہ ریستوران میں کیا گیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی مقامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانوں سے بات کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان جناب احمد حسین ڈایو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کی محافل اکثر یا کم سے کم مہینے میں ایک دفعہ ضرور ہونی چاہیے تاکہ آپ تمام لوگ ایک جگہ مل سکیں اور مل کر پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل اور انکا حل تلاش کر سکیں۔
اس طرح ایک خوبصورت شام اپنے اختتام کو پہنچی۔
