75

سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ھو رھی ھے

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور23 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ھو رھی ھے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1- تا 2- تک گر سکتا ھے جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ھے یہ سائبیرین ھوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان ھندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتیں ھیں
اس سردی کی شدید لہر سے سانس دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کوں نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلیئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازماً استعمال کروائیں .اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں۔

اس دوران 26 دسمبر دن 8:41 منٹ پہ مکمل سورج گرھن ھوگا جو دن 10:41 منٹ پہ ختم ھوگا یہ بیس سال میں بدترین سورج گرھن ھوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے . گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسکا شکار ھو سکتے ھیں لہذا بھاری بھرکم لباس کے بنا باھر مت نکلیں .اور اپنے اردگرد محلے گلی شہر کے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں .
خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ھے اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ھے وھی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں