پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی دوسری برسی آج16دسمبر جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو دو سال بیت گئے، تلخ یادیں آج بھی ذہنوں میں زندہ ہیں ۔ شہداء کے لیے ملک بھر کے اسکولوں میں دعائیہ تقاریب اور جگہ جگہ فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سولہ دسمبر2014کو اِس سانحے میں 147افراد شہید ہوئے تھے جن میں 130 سے زیادہ بچے تھے اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں ملک بھر میں شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور شہداء کی خدمات اور لواحقین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔