12

سالانہ پاکستان میلہ 13 اگست کو سٹاک ہوم میں ہوگا

سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونیٹی حسب روایات اس سال بھی سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ مورخہ13 اگست بروزاتوار دو بجے حسبی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا ۔ یہ میلہ سویڈن میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا سالانہ ثقافتی تہوار اور فیملی فیسٹیول بن گیا ہے جس کاسب کو پورا سال انتظاررہتا ہے۔میلے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو سویڈن میں متعارف کرانے کے ساتھ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اس میلے میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ موجود ہوتے ہیں۔ کھانے پینے ، کپڑوں، جیولری اور دوسری بہت سی چیزوں کے سٹال میلے کا اہم حصہ ہیں۔ملی نغمے، اسٹیج شو،طنزو مزاح اور دوسری سرگرمیاں شامل ہیں۔پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے حوالے سے اس سال میلہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر مہمان خصوصی ہوں گے۔ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان سے خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں اور اس میلہ کے خاص مہمان ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف بلے باز فخر زمان کے دستخط والا بیٹ بھی نیلام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بہت سے انعامی پروگرام بھی میلے کا حصہ ہیں۔پاکستان انفارمیشن کلچرل سوسائیٹی شہزاد انصاری کی قیادت میں میلہ کے نشرواشاعت کے فرائض سر انجام دے گی۔ میلہ کے انتظامیہ کے اراکین افضل فاروقی، آصف بٹ، زمان خان، ڈاکٹر محسن سلیمی، سعودسلیم، محمد فاروق، چوہدری رحمت علی، سردار محمد علی لاشاری، عامر ندیم، سہیل صفدر، ظفر چوہدری، راجہ ناظم، حاجی مختاراور دوسروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے پاکستانی کمیونیٹی اس میں پہلے کی طرح بھر پور شرکت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں