Pakistan Super League 2017 15

رنگارنگ تقریب کے ساتھ دوسری پاکستان سپر لیگ 2017کا آغاز

افتتاحی تقریب کاآغاز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوا۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔ قومی ترانے کے بعد سنوستا فلائنگ ڈرمرز نے فضا میں ڈھول بجانے کا عمدہ کرتب دکھا کر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا جس پر شائقین نے انہیں دل کھول کر داد کی۔اس کے بعد عمدہ پرفارمنس اور دلفریب گانوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی منظرکشی کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی کے خطاب کے بعد ٹیموں کی میدان میں آمد کا سلسلہ شروع ہوا جہاں سب سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ، پھر کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی میدان میں آمد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کا شاندار استقبال کیا گیا.
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب کے بعد افتتاحی میچ دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائےگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں