44

دو زبانیں سیکھنےکے فوائد

پوری دنیا میں بچے دو زبانیں کامیابی سے بولنا سیکھ جاتے ہیں. دوسری زبان سیکھنے کا عمل کسی بھی عمر میں‌ہو سکتا ہے اور کسی بھی ماحول میں. جیسے گھر پر، داگس، اسکول میں یا کمیونٹی میں. مطالعات ظاہر کرتے ہیں کہ دو زبانیں سیکھنے کیلئے بہترین وقت 7 سال کی عمر سے پہلے ہے۔ یہاں تک کہ آپ دوران حمل بچوں کو دو زبانوں سے آشنا کروانا شروع کر سکتے ہیں۔ جب والدین دو زبانیں بولتے ہیں تو ان کا پیدا ہونے واال بچہ متعدد آوازیں سنتا ہے جو اس کے دماغ کو دو زبانیں سیکھنے کیلئے تیار کرتی ہیں۔
بچے زبان اس وقت سیکھتے ہیں جب وہ اکثر زبان سنتے ہیں اور وہ اکثر زبان کی مشق کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے جن بچوں‌کی مادری زبان اور علاقائی زبان مختلف ہو وہ بہت آسانی سے دونوں زبانیں سیکھنا شروع کرتے ہیں.
زبان سیکھنےکیلئے بالغوں کی بات چیت سنناکافی نہیں ہے۔ اپنے نوجوان بچوں کو اسکرینوں (ٹیلیویژن، کمپیوٹر اور الیکٹرونک گیمیں) کے آگے بٹھانےکی تجویز نہیں دی جاتی۔ بچوں کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں زبان استعمال کرنےکی مثلاْ جب کپڑے پہن رہے ہوں، کھیل رہے ہوں، پارک میں جارہے ہوں اور جب وہ ان لوگوں کے ساتھ تفریحی وقت گزار رہے ہوں جو ان کا خیال رکھتے اور ان سے محبت کرتے ہیں۔
اپنے بچے سے اس زبان میں بات کریں جو آپ کو قدرتی لگتی ہو۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنے بچےکے سب سے بڑے استاد ہیں۔ موج میلے کے وقت اگر آپ اکثر اپنی مادری زبان استعمال کرتے ہیں، تو آپ کا بچہ بھی اسی زبان کو استعمال کرنا چاہے گا۔

دو زبانیں سیکھنا ذہنی ورزش کی طرح ہے؛ یہ دماغ کی طاقت کو بڑھاتی ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہےکہ دو زبانیں جاننے والا فرد ہونا دماغ کو مضبوط بناتا ہے، بنیادی طور پر زبان، یاد داشت اور توجہ کے سلسلے میں۔

اسی سلسلے میں سویڈن کےدارالحکومت سٹاک ہوم میں انٹرنیشنل لائبریری کی جانب سے 1 سے 7 سال کی عمر کے بچوں کے لئے اردو اسٹوری ٹیلنگ کا اہتمام کیا گیا ہے. کتابیں اور کہانیاں سنانا بچوں کے سننے، سوچنے، زبان اور پڑھنےکی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ سویڈن میں اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں جس کی مدد سے ہم اپنی مادری زبان سے اپنے بچوں کا تعلق برقرار رکھ سکتے ہیں.

اردو اسٹوری ٹیلنگ سٹاکہوم کی انٹرنیشنل لائبریری میں‌ ایک بار پھر 12 مارچ دوپہر 13:00 بجے منعقد ہورہی ہے. مزید معلومات کے لئے آپ ڈاکٹر عالیہ عامر سے aliawajahat@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں