
محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے ۔ فوٹو ـ ٹویٹر
مانچسٹر: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 196 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 72 رنز پر گری جس میں فخر زمان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد دوسری وکٹ 112 رنز پر گری اور کپتان بابر اعظم 56 رنز پر ساتھ بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک 14 اور محمد حفیظ 69 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 195 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا تھا۔