اسٹاک سٹڈی سرکل نے سویڈش دارالحکومت میں واقع اسٹاک ہوم مسجد میں اسلام فوبیا، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں اور روہنگا مسلمانوں کی حالت زار کے حوالے سے سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن کے تعاون اہم سیمینار منعقد کیا۔ عید میلادالنبی اور یوم اقبال بھی اس علمی نشست کا حصہ تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم معروف اسلامی سکالر، مصنف، حقوق انسانی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار امام ڈاکٹر عبدالمالک مجاہد تھے۔ سیمینار کا آغاز سردار تیمور عزیز کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سٹڈی سرکل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سہیل اجمل نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام فوبیا کی وجوہات اور اس سے پیش آنے والی مشکلات کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹڈی سرکل کے چیف آرگنائزر کونسلر برکت حسین نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر، فلسطین، برما، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ مسلم ایسوسی ایشن ناکا کے صدر محمد جاوید نے یورپی معاشرہ میں نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ سٹڈی سرکل کے صدر ڈاکٹر عارف کسانہ نے حضور ﷺ کی ولادت با سعادت اور فکر اقبال کے حوالے سے اظہار کیا۔ سویڈش روہنگا ایسوسی کے صدر ابوالکلام نے کیا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ہماری حمایت کی ہے اور ہمارے چار لاکھ لوگوں کو پاکستان میں پناہ دے رکھی یے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ دنیا کو برما میں ہونے والے مظالم سے مزید آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگا کے بعد اگلا نشانہ وہاں کی عیسائی آبادی ہوگی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر عارف کسانہ کی بچوں کے لئے لکھی گئی کتاب کی موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں موبائل فون اور ٹیبلٹ میں آٹھ زبانوں میں اسلامی کہانیاں پڑھنے کی سہولت ہے۔ سیمینار کا صدارتی خطبہ دیتے ہوئے سٹڈی سرکل کے نائب صدر سید شوکت علی نے کہا کہ حضور سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم قرآن حکیم سے اپنا قریبی تعلق پیدا کریں اور ایک اچھے انسان اور مسلمان کی صورت یورپی معاشرہ میں اپنا کردار ادا کریں
54