خدا کے لیے اور بول جیسی مقبول فلمیں بنانے والے پاکستانی ہدایتکار شعیب منصور اب اپنی نئی فلم ‘ورنہ’ نومبر میں ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کے مصنف بھی شعیب منصور ہیں۔
ورنہ کی پہلی جھلک آج جاری کر دی گئی ہے۔ فلم ‘ورنہ’ میں ٹی وی اور فلم اسٹار ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ‘ورنہ’ کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہے۔
سویڈن میں پاکستانی برادری کی خاطر خواہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی فلم ڈسٹریبوٹر یہاں کا رخ نہیں کرتے ۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی سویڈن فلم ‘ورنہ’کی نمائش سٹاک ہوم میں کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اگر آپ ‘ورنہ’فلم سٹاک ہوم کے سینما گھر میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور تبصرہ کریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
64